پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف ناقابلِ فراموش قربانیاں

12963430_177806162612457_1097251542046861944_n
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں جس کو دنیا مانتی ہے ۔۔ ابھی حال ہی میں پاکستان کے خلاف عالمی مہم میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ، پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن میں برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں موقف اپنایا ہے اور پٹیشن بند کردی ۔۔ پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر برطانوی حکومت نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ نے بھارت کو بتا دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم قربانیاں دی ہیں ۔ برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ مفاد ہے ۔ دونوں دہشت گردی کے خطرے اور انتہا پسندی سے مقابلے کے لیے پرعزم ہیں ۔ اس سے پہلے امریکا بھی پاکستان مخالف بھارت کی آن لائن پٹیشن خارج کر چکا ہے ۔ شاید بھارت یہ بھول گیا تھا ۔۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے برکس ممالک کے اجلاس کے دوران پاکستان کو ’دہشت گردی کا گڑھ‘ قرار دینے کے باوجود چین نے اپنے قریبی دوست پاکستان کا دفاع کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان مسترد کردیا۔ مودی کی پاکستان مخالف مہم کے باوجود چین پاکستان کا حامی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون ینگ سے جب مودی کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انکا کہنا تھا چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے عالمی برادری کو انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہئے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، نسل یا مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا. پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کوششیں کیں اور عظیم قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری کو اس کا احترام کرنا چاہئے، انہیں تسلیم کیا جائے۔ چین اور پاکستان ایک دوسرے کو قریبی دوست تسلیم کرتے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط سفارتی، معاشی اور گہرے سکیورٹی روابط ہیں۔

بھارت کا پاکستان مخالف پراپیگنڈاکام نہ آیا اور چین نے برکس اعلامیہ میں بھارت کی پاکستان مخالف کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ جسکا بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ برکس اعلامیے میں پاکستان کو چوٹ نہیں پہنچائی جا سکی۔ چین نے برکس اعلامیے میں جیش محمد، لشکر طیبہ کا ذکر شامل کرنے کی کی مخالفت کی۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازش نہ چلی اور برکس اعلامیہ میں بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ بھارتی میڈیا نے بھی مودی سرکار کی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے مگر پھر بھی مودی سرکار ہے کہ اپنی ڈرامہ بازیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔۔ جیسا بھارتی ٹی وی ڈرامے کئی کئی عرصہ تک چلتے رہتے ہیں ویسے ہی مودی سرکار کی حکومت کے پاکستان مخالف ڈرامے بھی کئی عرصے سے چل رہے ہیں مگر ہر بار ناکامی انکا مقدر بنتی ہے اور انھیں منہ کی کھانا پڑتی ہے ۔۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہل قیادت میں پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کررہی تھی کہ فوجی کمان تبدیل ہو گئی مگر جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھارت کی کئی سالوں کی دہشت گردی کی کوششیں بری طرح ناکام ہورہی ہیں ۔۔

پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے، دہشتگردی کیخلاف قوم کا متحد ہونا بڑی کامیابی ہے، پچیس لاکھ متاثرین کی تین ماہ میں گھروں کو واپسی ایک عظیم کارنامہ ہے ۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں بھارتی ناکامی کے چرچے بھارتی میڈیا اور بھارت کے سیاسی حلقوں میں جس شدت کے ساتھ جاری ہیں اس کا یہی تقاضا ہے کہ بھارت سرکار اپنی روش میں مثبت تبدیلی لائے اور کشیدگی کو بڑھاوا دینے کی کوششیں ترک کرکے ان میں کمی لانے کے لئے اقدامات کرے ۔

10268656_1009768625775748_9123934280867365969_n۔

پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جو عظیم قربانیاں دی ہیں پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔ وہ گزشتہ دس سال سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اس جنگ میں اب تک اس کے سیکڑوں جوان شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج نے بڑی منصوبہ بندی اور مہارت سے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیا اور فضائی حملوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر دیا جس سے دہشت گردوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا

اسی طرح ضرب عضب ، کراچی آپریشن میں بھی پاک افواج اور پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔۔ جب پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تو اسے نہ صرف پوری قوم بلکہ قبائلی عوام کی بھی حمایت حاصل ہوئی اور قبائلی عوام نے آنے والے بہتر دنوں کی امید میں ہر طرح کی قربانیاں دیں۔ جنرل راحیل شریف نے بھی اس امر کی تعریف کی کہ پوری قوم کے تعاون سے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔

دہشت گردوں نے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنا کر پورے ملک میں جو خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی تھی وہ بھی اب چھٹ چکی ہے۔ دہشت گردی کے باعث پورے ملک کی معیشت شدید متاثر ہو رہی تھی اور سرمایہ دار مایوس ہو کر بیرون ملک فرار ہو رہا تھا۔ مگر اب ضرب عضب ، کراچی آپریشن ، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور ایف سی کی کاروائیوں کے ذریعے ملک میں اب امن و امان کی فضاء بحال ہوئی ہے ۔۔ ان آپریشنز میں آرمی کے کئی جوان شہید ہوئے ہیں اور کئی زخمی ۔۔ دہشت گردی کے خطرات کمزور پڑنے سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے نہ صرف ملکی سرمایہ کار بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لیے راغب ہو رہا ہے ۔۔

جب قوم متحد اور پرعزم ہو تو بڑے سے بڑے دشمن کو بھی شکست دینا ممکن ہے۔ بس ہمیں اتحاد اور محبت کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کرنی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دی ہیں انکی قدر کرنی ہے اور انکی لاج رکھنی ہے اور دشمن کو اپنی صفوں میں نہیں داخل ہونے دینا انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان پرامن ممالک کی نمائیندگی کرے گا ۔۔ اور معاشرتی حب بن کر دنیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گا ۔۔پاکستان کے پاس ایشیائی ٹائیگر بننے کا سنہری موقع ہے ۔۔

14717189_1163070690445540_4589278777375106496_n.jpg

Advertisements

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on June 8, 2017, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: