پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم

16711889_1787829824870594_3141988298153260384_n

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانی دی اسے دنیا میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔۔ گذشتہ چند برسوں میں پاکستان نے تمام مشکلات پر قابو پا لیا ہے اور سکیورٹی اور استحکام قائم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں وہ وقت یاد ہے جب چین دنیا میں بالکل تنہا تھا تو پاکستان نے چین کے لیے اپنے فضائی راستے کھولے، پاکستان چین کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنیوالا پہلا مسلم ملک تھا، جب چین قدرتی آفات میں گھرا تو پاکستان نے ہی چین کا ساتھ دیا‘ پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کا سنہری موقع ہے جس کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے،چین پاکستان کی مدد کو اپنی مدد سمجھتاہے، چین کے عوام ہمیشہ پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر کھڑے ہوں گے، دونوں ممالک کی دوستی حقیقی معنوں میں سدابہار ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ دنیا اس کا اعتراف کرے ۔ پاکستان چین کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور ایک چین ‘‘ کی پالیسی کی عالمی فورم پر حمایت جاری رکھے گا ہمارے دریا اور پہاڑ ہمارے علاقوں کو ملاتے ہیں اور ہمارے دل اوردماغ ہماری قوموں کو متحد رکھتے ہیں خواہ مشکلات ہوں یا خوشی کے مواقع ‘ ہم ہمیشہ کے دوست ہیں‘ ہم اچھے ہمسائے قریبی دوست ‘ عزیز بھائی اور بااعتماد شراکت دار ہیں۔ ہم سدا بہار اور آزمودہ سٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف چین نے پاکستان کی ہمیشہ ہمایت کی ہے ۔۔ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کو مشترکہ کاوشوں کو تقویت دینا ہوگی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری کسی کیلئے خطرہ نہیں تاہم سب کیلئے سود مند منصوبہ ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان جیوسٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

چند ماہ پہلے بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا تو چین پاکستان کے حق میں بول پڑا ۔ پاکستان کو دہشتگردی کی فیکٹری کا نام دینے والے بھارت کا بیان رد کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے بھی بھارت کے منہ پر ایک زوردار تمانچہ مارا تھا کہا تھا کہ چین دہشتگردی کو کسی ملک سے منسلک کرنے کے خلاف ہے۔ دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے ۔۔

یہی بات پاکستان بھی دنیا کو سمجھاتا آرہا ہے اور اب دنیا کو بھی اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان نے بہت سے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کیئے اور بہت سے دہشت گردوں کو ختم کیا ۔۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورک توڑکر انھیں انجام تک پہنچایا ۔۔ جس کی وجہ سے ملک میں کافی حد تک امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ تمام ملکوں کی سلامتی اور استحکام کے لئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔۔ دہشت گردی، فرقہ واریت خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں ۔

دہشت گردی اور فرقہ واریت کو خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ خطے کے ممالک کی حفاظت اور دیر پا اقتصادی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ خطے کے ممالک ایک ہی جیسے حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت سب کا مشترکہ مسئلہ ہیں۔ ۔

اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کو شکست فاش تب ہی ممکن ہو سکتے ہیں جب دنیا پاکستان کا ساتھ دے ۔۔ کیونکہ پاکستان تو اپنا پورا کردار ادا کر رہا ہے ۔۔ اب بھارت اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ داعش ، طالبان ، ٹی ٹی پی ، بی ایل اے وغیرہ کو باز رکھے خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔۔ افغانستان کو چاہیے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو آنے سے روکنے کا بندوبست کرے ۔۔ اور یہاں سے بھاگ جانے والے دہشت گردوں کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کرے یا ان کا خاتمہ کر کے ثبوت پاکستان کو دے کہ وہ بھی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہے ۔۔

دہشت گردی خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو بھی خطے کی اقتصادی ابتری کی ایک اہم وجہ قرار دیا۔

میں اس موضوع پر قلم اٹھانے سے گریزاں تھا کیونکہ پاکستان کے خلاف جو عناصر سازشیں کر رہے ہیں انھیں دنیا جانتی ہے کہ بھارت (پس پردہ امریکہ و اسرائیل) کی زبان دراز ہوتی چلی گئی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستانی قوم اور افواج نے دی ہیں کسی اور ملک نے نہیں دیں۔ پاکستان نے بڑے بڑے خطرات کے باوجود اپنی خود مختاری اور سالمیت کا دفاع کیا ہے،پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے ۔ پاکستان ایک دن ضرور ایشین ٹائیگر بنے گا، پاکستانی قوم متحد ہوکر قومی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں، چین کے لوگ پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں ۔ اسی طرح روس اور ترکی بھی پاکستان کا ساتھ دینا چاہ رہے ہیں ۔۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے ۔

جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی تھیں تو اسی طرح موجودہ سپاہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم و ہمت کے ساتھ کردار ادا کررہے ہیں ۔۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد کہا کہ دہشت گرد ملک میں ہوں یا باہر انکا قلعہ قمعہ کیا جائے گا ۔۔ اور پاک فوج نے افغانستان میں جماعت الحرار کے ٹھکانے تباہ کر کے ثابت کر دیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس قوم کی خاطر ہر طرح کا قدم اٹھائیں گے ۔۔ کیونکہ جماعت الحرار کے دہشت گردوں نے معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا تھا ۔۔ اور افغان آرمی بھی تصدیق کر چکی ہے کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے تھے جنھیں پاکستان نے تباہ کیا جن میں کئی مشہور بدنامہ زمانہ انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ۔۔
پاکستان کے فوج کو نیا کمانڈر ملا مگر دہشت گردی سے جنگ کے پیغام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ پاکستانی فوج اور عوام پرعزم ہیں کہ پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔۔ کئی سالوں کے دوران قبائل اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے جو سنہرے حروف میں لکھی جانے کے قابل ہے کہ کیسے پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوئی اور افواج کا ساتھ دینے کے لیے اپنے گھر باہر چھوڑ کر نقل مکانی کی ۔۔ اور علاقے کلیئر ہونے کے بعد نئے جوش و عزم کے ساتھ واپس گئے ۔۔ افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے جتنی جلد ممکن ہو سکے فرنٹیر کور کے نئے یونٹس بنانا چاہیے تاکہ دہشت گرد دوبارہ پاکستان میں داخل نہ ہوسکیں ۔۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اس وقت ختم ہو گی جب پاکستان جیت جائے گا ۔۔ پاکستانی فوج کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واضح حکمت عملی ہے ۔۔ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں پاک فوج سمیت پوری قوم ایک پیج پر ہے ۔

حکومت اور عوام کو اب سونا نہیں چاہیے بلکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔ جن شہدا نے پاکستان اور بیس کروڑ عوام کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ہے ، ان کا خون رائیگا ں نہیں جائے گا اور پاکستانیوں کا نیا عزم و امن اور ترقی کی کوشش ضرور رنگ لائے گی ۔ ۔ پاکستان کے محنت کش عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پْرعزم ہیں ۔۔

16807496_409194616101537_7442847332190096327_n16864449_1923089851256147_3281509217038875518_n

Advertisements

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on May 15, 2017, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: