پاکستان قطر دفاعی تعاون

news-1488990691-6724

 

قطر مشرق وسطی کا ایک آزاد عرب ملک ہے۔ جو اپنے محل وقوع کے اعتبار سے اپنی الگ اہمیت رکھتا ہے یہ تین طرف سے پانی سے گھرا ہوا ہے اور اس کی سرحدیں سعودی عرب سے ملتی ہیں قطر تمام اختیارات امیر کے پاس ہیں، جو ملک کا سربراہ ہے۔ مجلس شوری کے پاس قوانین بنانے کا محدود اختیار ہے مگر تمام معاملات میں آخری فیصلہ امیر کا ہوتا ہے۔ قطری قانون سیاسی جماعتوں کے قیام کی اجازت نہیں دیتا، نہ ہی کوئی ایسی تنظیم موجود ہے جس کا کام شہری حقوق یہ حکومتی معلومات کے مطعلق ہو۔ قطر اپنا سالانہ میزانیہ (بجٹ) منظرعام پر نہیں آنے دیتا ۔۔ قطر ایک اسلامی ریاست ہے جس میں شریعت کا قانون نافذ ہے۔ یعنی تمام جرائم کی سزائیں اسلامی قوانین کے مطابق ہے ۔ قطر کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہیں۔ تقریبًا 11800 آدمی افواج میں شامل ہیں جس میں بری فوج (8500)، بحریہ (1800) اور ہوائی فوج (1500) شامل ہیں۔ مگر ورلڈکپ کے لیے یہ فوج ناکافی ہے کیونکہ کیونکہ دہشت گرد اور فسادی ورلڈکپ کھیل میں رکاوٹ ڈال کر قطر کو دنیا کی نظروں میں خراب کر سکتے ہیں اسلیے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر قطر پاکستان فوج کی مدد حاصل کر کے یہ ورڈکپ کروانا چاہتا ہے ۔۔ جس کی تیاریاں بھی سے جاری ہیں اس لیے قطر سیکیورٹی کے لیے پاکستان کی مدد حاصل کرنا چاہتا ہے ۔۔ قطر کسی زمانے میں غریب ترین ملک تھا اور اب امیر ترین ملک ہے ۔۔ جس کی وجہ اسکی قدرتی گیس اور تیل کی دوسرے ممالک کو فروخت ہے ۔۔ قطر نے افغانستان میں بھی امن کی کوشش میں بھی حصہ لیا ۔۔ پاک قطر دفاعی تعلقات بڑھانے سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

سپاہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ امیر قطر نے قطر کا دورہ کرنے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط سٹرٹیجک تعلقات ہیں۔ امیر قطر نے قطری مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ خطہ کے استحکام، امن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور پاک فوج کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

آرمی چیف نے پرخلوص میزبانی پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج مستقبل میں قطر کے ساتھ دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کا مزید فروغ چاہتی ہے۔امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ قطر کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی عوام نے اپنا بھر پور حصہ ڈالا ہے ۔ امیر قطر نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک فوج کی پیشہ ورانہ تربیت میں پاکستانی افواج کےکردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔امیر قطر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کےدرمیان اسٹریٹیجک تعلقات ہیں اور پاکستان کےساتھ دفاعی تعلق کوفروغ دینے کے خواہاں ہیں۔پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے بہترین کردار ادا کررہا ہے اور دہشت گردی خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابی ان کے عزم، حوصلے اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ علاقائی سلامتی میں پاکستان کا کردار انتہائی مثبت ہے۔ قطری افواج کو مضبوط بنانے میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے. پاکستان قطر کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں،

میں کرکٹ کا ہرگز شیدائی نہیں کبھی کبھار ٹی وی سکرین پر کوئی میچ دیکھ لیتا ہوں حال ہی میں جو پی ایس ایل ہوا ۔ میں نے فائنل سمیت اس کا ایک میچ بھی نہیں دیکھا۔ یہ کہنے کے باوجود میں یہ بات کہنے پر مجبور ہوں کہ لاہور میں ہوئی ایک ہولناک دہشت گردی کے بعد بھی اس کا فائنل لاہور میں ہر صورت کروانے کا فیصلہ ایک بالکل درست فیصلہ تھا اس کے ذریعے پاکستان کی ریاست نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اس کے پاس وہ تمام وسائل ہر صورت موجود ہیں جو کسی میگا ایونٹ کو جہاں ہزار ہا افراد شامل ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بنانے سے محفوظ رکھ سکے ۔ ممکنہ دہشت گردی کو روکنے کے لئے ریاست کے تمام ادارے باہم مل کر اپنی قوت وتوانائی کو بھرپور انداز میں استعمال کریں تو وہ دہشت گردی پر قابو پاسکتے ہیں ۔۔ دہشت گردی پاکستان کا ہی نہیں کئی ملکوں کا مسئلہ ہے اور پاکستان اس سے نپٹنے میں پوری طرح کامیاب و کامران ہو رہا ہے ۔۔

پاک افواج نے ضرب عضب آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں افواج پاکستان نے جو حالیہ اقدامات کیے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افواج پاکستان نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔آپریشن رد الفساد کے شروع ہونے سے دہشت گرد عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو جائے اور یہ مجبوراً ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونگے ۔ رد الفسار آپریشن انشاء اللہ ملکی سلامتی کیلئے سود مند ثابت ہوگا پوری قوم رد الفساد آپریشن کی کامیابی کیلئے دعا ہے۔دہشتگردی اور امن وامان کی صورتحال سابقہ دور کی نسبت اب کافی حد تک بہتری کی طرف گامزن ہے کراچی سمیت پورے پاکستان کے عوام افواج پاکستان کو سلیوٹ کر رہے ہیں
یہی وجہ ہے کہ دنیا پاکستان کے ساتھ چلنا چاہتی ہے ۔۔ پاکستان اور قطر آپس میں تجارتی لحاظ سے تعاون کو بھی فروغ دے رہے ہیں ۔۔ پاکستان قطر سے گیس حاصل کرتا ہے ۔۔ قدرتی گیس کی کمی پوری کی جاتی ہے ۔۔ اس کے علاوہ پاکستان سے قطر آٹھ مشاق طیارے خریدے ہیں ۔۔ پاک فضائیہ گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے جنگی پائلٹوں کو مشاق طیاروں سے ہوا بازی کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔سعودی عرب،ایران،شام اور اومان کی ائر فورسز کے پائلٹوں کو تربیت کی فراہمی میں مشاق طیارے اہم کرادار اد کررہے ہیں ۔ پاکستان سے قطر نے 2022 میں ورلڈکپ میچز کے لیے سیکیورٹی مانگی ہے ۔۔ جو کہ بہت خوش آئند بات ہے کہ دنیا پاکستان کے دفاع کی طاقت کو تسلیم کرتی ہے اور مدد حاصل کرنا چاہتی ہے

قطر نے سلامتی کے معاملات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ اس ضمن میں پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے اور خاص طور پر 2022ء میں دوحہ میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کے موقع پر معاونت کا خواہاں ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول کھیل فٹبال کا بائیسواں عالمی کپ نومبر 2022ء میں قطر میں ہونے جا رہا ہے جس کے لیے اس ملک میں نئے اسٹیڈیمز کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی تیاری کا کام جاری ہے۔ اور وہاں سیکیورٹی صورتحال بھی بہتر بنائی جا رہی ہے ۔۔

Advertisements

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on March 10, 2017, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: