آئیڈیاز 2016

This slideshow requires JavaScript.

چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 پاکستان کے لیے خوش آئین اور بہت فائدہ مند ہے ۔۔ نمائش میں 43 ممالک سے 90 وفودشرکت کررہےہیں دنیا پاک فوج کی عسکری صلاحیتوں کی معترف ہے ، دہشتگردی سے نمٹنےسے متعلق پاک فوج کے وسیع تر تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کئی ممالک نے رابطہ کیا ہے ۔نمائش میں سی پیک کی افادیت کو بھی اجاگرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں -دفاعی نمائش 22 سے 25 نومبر تک ایکسپوسینٹر کراچی میں منعقد رہے گی ۔۔ مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہوں گی جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کریں گی – آئیڈیاز نمائش میں الخالدٹینک ، بیٹل ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، کے 18 ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی شامل ہیں ۔

پاکستان میں منعقد کی جانے والی آئیڈیازنمائش کو دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی ہے جس کی وجہ سے اس بار نمائش میں مدعوکیےگئےفارن ڈیفنس ڈیلی گیشنزکامثبت جواب آیاہے۔اس بارایکسپوسینٹرکے8 ہالزمیں نمائش کی جارہی ہے کیوں کہ گزشتہ نمائش کےمقابلے میں 9 ممالک زیادہ شرکت کررہےہیں،پاکستان آرمی دنیا کی بہترین فوج ہے اور یہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اسی لئے دیگر ممالک کی افواج ہمارے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں – چار روزہ نمائش کے پہلے دودن وی آئی پیزکے لئے مخصوص ہیں جبکہ25نومبر کوایکسپو کے دروازے عام افراد کے لئے کھول دیئے جائیں گے ۔۔

دفاعی نمائش میں پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 سپر مشاق طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ ہو چکا ہے، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ الخالد ٹینک میں جدت لانے کے لئے یوکرین پاکستان کی معاونت کرے گا جب کہ ایک مقامی کمپنی نے بھی پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے ساتھ ہتھیاروں کا معاہدہ کیا ہے۔

سب سے بڑا معاہدہ ترکی کے ساتھ ہوا ہے جس کے تحت پاکستان ترکی کو 2 سال کے عرصے میں 52 سپرمشاق طیارے فراہم کرے گے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی سپر مشاق طیارے کی قیمت تقریباً 10 لاکھ ڈالر بنتی ہے اور اس حساب سے 52 طیارے تقریبا 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر یعنی 5 ارب 20 کروڑ روپے لاگت بنتی ہے۔ جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔۔ پاکستان اسلحہ برائے امن کی پالیسی پر گامزن ہے اور منافع بخش سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، ہر ملک اپنی دفاعی صنعت کی ترقی اور اسلحہ سازی میں جدت کو تقاضائے وقت سمجھتا ہے مگر پاکستان کا بنیادی نقطہ اسلحہ کی تجارت سے منسلک امن کی ناگزیریت ہے، کیونکہ اسلحہ نہ ہو تو کوئی ملک کسی بدنیت طالع آزما کی خطے میں بالادستی کی مذموم مہم جوئی سے محفوظ نہیں رہ سکتا اس کی مثال پاک بھارت تعلقات کی تاریخ ہے جس میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بجائے لائن آف کنٹرول پر مسلسل کشیدگی، اشتعال انگیزی اور بلاجواز فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کی ہلاکت کے جرم کا ارتکاب کر رہا ہے اور ستم یہ ہے کہ عالمی برادری اسے کشمیری عوام کے حق خود ارادایت کے احترام پر آمادہ کرنے سے گریزاں ہے۔

پاکستا ن نے اس دفعہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 میں اپنی نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں ۔ پاکستانی نئی دفاعی مصنوعات میں ہیوی مشین گنز، سنائپر رائفلز، بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے (ڈرونز)، ملٹری بکتربند، بکترشکن فولادی گاڑیاں اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔ نمائش میں پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی فوجی گاڑی بھی شامل ہے

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی ، ہمارا ڈی جی پی آئندہ سال 5 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے ۔ پاکستان سماجی شعبے کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہا ہے ۔۔ پاکستان کی دفاعی صنعت ترقی کےمراحل تیزی سےطےکررہی ہے ۔ اس نمائش کیلئے ملکی اور غیر ملکی سامان حرب و ضرب سجا دیا گیا ہے جبکہ ترکی کے جدید طیارے اور ایئر ڈیفنس سسٹم بھی نمائش کو چار چاند لگا رہے ہیں اور روس کی تین کمپنیاں بھی جدید ترین اسلحے کے ساتھ موجود ہیں۔

اس دفاعی نمائش میں 9 ممالک لکسمبرگ، ڈنمارک، بیلاروس، پولینڈ، چیک ری پبلک، سوئٹزر لینڈ، بیلجئیم، نائجیریا اور رومانیہ پہلی بار شرکت کر رہے ہیں پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ عسکری صلاحیتوں اور موثر حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے دنیا میں مثال بننے والے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو بھی دنیا کے سامنے پیش کرے گا جبکہ خطے میں بڑی معاشی تبدیلی کا سبب بننے والے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی پاکستان کی بڑی کامیابی کے طور پر اجاگر کیا جائے گا جس کے تحت حال ہی میں تجارتی قافلے نے محفوظ طریقے سے کاشغر تا گوادر کا طویل سفر طے کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

نمائش کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی رہداری اور آپریشن ضرب عضب کے بارے میں الگ الگ سیمینار بھی منعقد کیے جا رہے ہیں جبکہ سی پیک کی افادیت اور خطے میں معاشی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے آئیڈیاز نمائش کے پلیٹ فارم کو موثر انداز میں استعمال کیا جائے گا، اس مقصد کیلیے نمائش میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا خصوصی اسٹال بھی قائم کیا جارہا ہے

نمائش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) 800میٹر تک نشانہ لگانے والی جدید ترین دور مار (اسنائپر) رائفل، 1منٹ میں 600 راؤنڈز فائر کرنے کی صلاحیت کی حامل ہیوی مشین گن HMG PK-16 اور دھماکہ خیز مواد کو ڈیٹونیٹ کرنے والا خصوصی فیوز متعارف کرارہی ہے۔

اس کے علاوہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بھی اپنی 3نئی آرمرڈ وہیکلز متعارف کرارہی ہے جن میں Dragoonنامی ہیوی وہیکل، اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے تیار کی جانیوالی کثیرالمقاصد فائٹنگ وہیکل اور B7لیول کی وزن میں ہلکی اور کارکردگی کے لحاظ سے بہترین پروٹیکٹر وہیکل شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں تیار کیے جانے والے ڈرون جہاز شہپر، عقاب چھوٹے یو اے ویز کے علاوہ جاسوسی اور نگرانی میں استعمال ہونے والے ریڈیو ایکویپمنٹس، ٹیٹرا سلوشنز اور روبوٹس بھی نمائش کا حصہ ہوں گے

Advertisements

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on November 23, 2016, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: