خطے میں امن کے لیے افغانستان کا کردار

Peace in Afgh cannot be achived unless USA and Afgh govt become serious

pak-afghan-youthjirga

جنگ کا اصول ہے کہ مقصد پوری طرح واضح ہو اور اس میں کسی بھی مرحلے پر تبدیلی نہ لائی جائے ورنہ شکست مقدر بن جاتی ہے۔ امریکہ کا افغانستان کیخلاف جنگ کا مقصد 9/11کے حملے کا بدلہ لینا تھا اور امریکی قوم کو یہ پیغام دیا کہ‘‘دیکھو ہم نے بدلہ لے لیاہے۔ اس کے بعد امریکہ سیاست اور سازشوں میں پھنس گیا ۔۔ جو کہ اسکی ناکامی کا سبب بنا اور دہشت گردوں کے خاتمے امریکہ کے لیے ناممکن ہو رہا ہے ۔۔پاکستان کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک کا امدادی بیس (Support Base) فاٹا سے نکل کر کابل کے شمال میں منتقل ہو چکا ہے اور یہاں انکی قوت میں پہلے کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔ سیاسی و سفارتی دانشمندی کا تقاضا ہے کہ جب ملک کو مختلف سمتوں سے خطرات لاحق ہوں تو بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور ان مفروضوں اور ترجیحات کو رد کرنا ہوتا ہے جو کسی سازش کے تحت یا ایسے نظریات و سوچ کے نتیجے میں ابھارے جاتے ہیں جو قومی نظریہ حیات سے متصادم ہوتے ہیں‘ تو انہیں سمجھنا اور صحیح فیصلے کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے فیصلے کرتے وقت قومی اقدار اور روایات کو نگاہ میں رکھنا لازم ہے۔ جن مسائل سے آج ہمارا ملک دوچار ہے ان میں افغانستان میں قیام امن کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ کیونکہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا

فاٹا اور قبائلی علاقوں سے ضرب عضب نے طالبان کا سپورٹ بیس (Support Base) ختم کر دیا ہے ۔۔ اب وہ کابل کے شمال میں نیا سپورٹ بیس بنانے کی بھر پورکوششوں میں ہیں ۔۔

افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانیوں نے ہی کرنا ہے‘ جن کے بزرگوں نے ماضی میں سوویت یونین کو شکست دی اور اب امریکہ اور نیٹو کوطالبان نے شکست سے دوچار کیا ہے۔ جب تک افغان اور امریکن آرمی سنجیدگی سے طالبان کو ختم کرنے کا پختہ ارادہ نہیں کرتے ۔۔ تب تک خطے میں امن قائم ہونا مشکل ہے ۔

12239929_938908379528440_4728271044506795379_n

بھارت پاکستان اور افغانستان میں امن نہیں چاہتا محض بیان بازیاں کرتا ہے ۔۔ افغانستان کو چاہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف ہونے سے روکے ۔۔ جب تک خود افٍغانستان امن کے لیے کوشش نہیں کرتا تب تک کوئی دوسرا کچھ نہیں کر سکتا وہ کہتے ہیں نا کہ اپنے مرے بغیر جنت نہیں ملتی ۔۔ یعنی اگر افغانستان کو خطے میں امن چایے اپنی سرزمین پر امن قائم کرنا ہے تو خطے میں لگتی دہشت گردی کی آگ کو بجھانے کے لیے خود کردار ادا کرنا ہوگا ۔۔

یعنی خطے میں امن قائم کرنا ہتے تو افغان اور امریکی حکومت کو سنجیدہ ہو کر امن کی کوششیں کرنی ہوں گی ۔ تب جا کر کچھ امن کی آشا نظر آئے گی فل حال تو امریکہ اور افغان حکومتیں مل کر ایک تماشائی کا کردار ادا کرئی ہیں اور دہشت گردی کو پھیلنے دے رہی ہیں ۔۔ انھیں سنجیدہ ہو کر اپنی آنے والی نسلوں کے لیے سوچنا ہوگا کیا وہ ساری زندگی ایسے ہی تماشائی بن کر زندگی گزار دیں گے ۔۔

ایک پرامن افغانستان خطے میں رابطے قائم کرنے میں اور چین، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے استفادہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی بدامنی نے پاکستان کی سماجی و معاشی فضا کو بری طرح متاثر کیا ۔ ملک میں استحکام پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے پاکستان اور خطے کے لیے معاشی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بیرونی طاقتیں پاک چین راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد فرار ہو کر افغانستان چلے گئے ہیں جن کے خلاف کابل کارروائی کرے۔ افغان اور امریکہ کے سنجیدہ ہونے سے دہشت گردی میں کمی ہوگی اور خطے امن کی راہ کی طرف گامزن ہوگا۔۔

12920344_253312441683321_3204811972227634811_n

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on June 3, 2016, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: