کومبنگ آپریشن (Combing Operation)

13178893_1748132328792364_2951133858770048981_n

کومبنگ آپریشن

آرمی اب کومبنگ آپریشن پورے پاکستان میں شروع کر رہی ہے ۔۔ پہلے ضرب ِ عضب ، شوال آپریشن ، کراچی آپریشن ، پنجاب آپریشن یعنی مختلف آپریشن ہو رہے تھے ان میں دشمن آمنے سامنے تھا ، دہشت گردوں کو ختم کیا جارہا تھا ، مگر کچھ دہشت گرد ان آپریشنز سے بھاگ کر محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرکے وہاں پناہ لیتے تھے ۔۔ اور بہت سے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہو رہے تھے ۔۔ مگر اب آرمی مختلف علاقوں میں جائے گی وہاں سرچ آپریشنز کرے گی اور اسکے علاوہ پولیس اور حساس اداروں کے ساتھ مل کر سلیپر سیلز ، اور انکے فنڈنگ کرنے والوں ، اور تمام سہولت کاروں کے خلاف آپریشنز ہونگے ۔ اور اسکے علاوہ پہلے بہت سے آپریشنز میں مختلف دہشت گرد پکڑے جاتے تھے ۔۔ مگر وہ سیاسی اور کسی نہ کسی طرح سپورٹ حاصل کر لیتے تھے اور رہا ہو کر دوبارہ دہشت گردوں سے مل جاتے تھے ۔۔ مگر اب انکے خلاف آپریشن ہوگا اور انکی محفوظ پناگاہوں سے انکو چن چن کر نکالا جائے گا ۔۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور سلیپر سیلز کے خلاف کارروائی ہوگی ۔۔ ضرب ِعضب اور دیگر آپریشنز اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک چپھے ہوئے ۔۔ دہشت گردوں اور انکی محفوظ پناہگاہوں کا صفایا نہیں کیا جاتا ۔۔۔ سلیپر سیلز عام آدمی کی طرح زندگی گزارتے ہیں ۔۔ وہ ہمارے ارد گرد ہی ہوتے ہیں ۔۔ انھیں نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیوں کر رہے ہیں بس وہ حکم کے پابند ہوتے ہیں جیسے ہی انکو حکم ملتا ہے وہ ایکٹیو ہو جاتے ہیں ۔۔ اور کسی بڑی تباہی کا سبب بنتے ہیں ۔۔

13124761_258759637811703_1460230979075433557_n.jpg
اس آپریشنز میں تمام نو گو ایریا بھی کلیئر کئے جائیں گئے اور چھوٹو گینگ جیسے اور تمام چھوٹے موٹے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں ، بھتہ خوروں وغیرہ کر خلاف اس آپریشن میں ایکشن لیا جائے گا ۔۔
کیونکہ دہشت گرد ، اور سلیپر سیلز بھتہ خوری ، دیگر جرائم کے ذریعے فنڈنگ حاصل کر کے اپنے ہتھیار بناتے ہیں ۔ ۔
کومبنگ آپریشن ضرب عضب کاحصہ ہے ،پورے ملک سے نوگوایریازختم کرنے کا عزم کیا گیا ہے ۔۔ امید اور دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہے کہ وہ پاکستان کو پرامن بنانے کی کوششوں میں کامیاب ہوں ۔۔

11ملٹری کورٹس کام کررہے ہیں،207کیسزمیں سے 88فیصدہوچکا،کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں ہورہا،بہت سے کیسزکافیصلہ آنے والاہے ،انٹیلی جنس کی بنیادپر18ہزارآپریشن ہوچکے ہیں ۔

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے –
13177443_267235846957647_5667670337858089907_n
پاکستان کئی برسوں سے دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہے لیکن پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آنے کے بعد دہشت گردانہ حملوں میں کافی کمی آئی ہے اور دہشت گرد گروہوں کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

کومبنگ آپریشن میں دہشت گردوں ، سہولت کاروں ، پناہ گاہوں اور پناہ کاروں ، کرپٹ عناصر ک خلاف آپریشن پاکستان کے حالات کو پرامن بنانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا ۔۔ اور اس آپریشن میں ان لوگوں کو چن چن کر ختم کیا جائے گا ۔۔ جس سے پاکستان میں لاقانونیت اور جرائم میں بھی کمی آئے گی ۔۔ دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہم بھی امن سے رہ سکیں گے ۔۔

ہمیں بھی چایے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کوئی بھی غلط بات ہو رہی ہو تو ہمیں اپنے محافظوں پولیس یا رینجرز یا پاک فوج کے شکایت نوٹ کرنے والے نمبروں پر اطلاع دینی چایے ۔۔

13179196_1104857399586179_3749774896391119590_n

Advertisements

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on May 5, 2016, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: