پانامہ لیکس (Panama Leaks)

12938197_243068662714134_7602027729293354468_n

بدعنوان ملکوں کی فہرست میں پاکستان بھی نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔۔ بدعنوان ملکوں پر یہ الزام عائد ہوتا آ رہا ہے کہ وہاں ادارے بدعنوانی کے باعث ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں لہٰذا وہاں قومی ذمہ داریوں کا تعین اور نظام کار کی حفاظت کا کام آسان نہیں رہ سکتا۔ پانامہ لیکس کے پاکستان پر اثرات کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے انہیں خدشات کا اظہار ہوتا ہے۔ اگر ہمارے سیاست دانوں کی اسی طرح لوٹ مار کا سلسلہ رہا تو یہاں بھی یہی صورتحال پیدا ہوجائے گی ۔۔ کہ اداروں میں ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوسکتی ہے ۔۔

941362_243067139380953_5312696321932299899_n
۔

وزیراعظم نواز شریف کی جب ذات کی بات آئی تو انھوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ۔۔ اور فوراََ قوم سے خطاب بھی مجبوراََ اور فوراََ کر دیا ۔۔ مگر ایک بھارتی جاسوس پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اس پر جناب ِ اعلٰی کو تو سانپ سونگھ گیا تھا ، نا کوئی بیان آیا اور نا ہی کو ردعمل و خطاب ۔۔ نا ہی اقوام ِ عالم کے سامنے کوئی اس مسئلہ پر بات کی ۔۔ کیونکہ بھارت اگر برا مان گیا تو انکے کاروبار میں مشکلات ہونگی ۔۔ وہ پاکستانی عوام کے ترجمان تھوڑا ہی ہیں وہ سرکار تو ایک کاروباری شخصیت ہیں ۔۔ انھوں نے بڑی محنت سے کاروبار بہت طریقے سے جمایا ہے ۔۔ حکومت بھی تو کاروبار کے لیے ہی کر رہے کیسے ہو سکتا ہے وہ اپنے کاروبار میں رکاوٹ برداشت کریں ۔۔

12974479_242005286153805_7493600569377687769_n
۔

پانامہ لیکس کو جہاں دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے وہیں بڑے زبردست بیانات بھی سننے کو ملے ہیں۔ ہمارے ہاں سب سے بہترین بیان پنجاب کے ایک طاقتور وزیر صاحب کا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ یہ شیطانی اور پاجامہ لیکس ہیں۔ کچھ یار لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر صاحب اصل میں بیاں یوں دینا چاہ رہے تھے کہ پانامہ لیکس نے جن لوگوں کا پاجامہ لیک کیا ہے وہ زیادتی ہے مگر عین وقت انہوں نے بیان بدل لیا۔

8366_242005606153773_8923346361214944535_n.jpg
۔

ہمارا قومی مزاج یہ ہے کہ جو شخص ہمارے موقف سے متفق نہیں وہ ضرور دشمن کا ایجنٹ ہے۔
ہمارا مسئلہ اس وقت نواز شریف یا کسی کی دولت نہیں بلکہ ہمارا مسئلہ ہمارا اپنا ملک اور اسکی معیشت ہے۔ پاکستان کے لوگ کیا چاہتے ہیں؟ یہی کہ ملک کرپشن سے پاک ہو ، رشوت ، اور لاقانونیت ختم ہو ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جائے ۔۔ میں ایک چھوٹی سی مثال عرض کرتا ہوں۔ کتنے سال ہوگئے کہ نیا اسلام آباد ایئرپورٹ بن رہا ہے۔ بین الاقوامی ایئرپورٹ زیادہ سے زیادہ چار سال میں بن جانا چاہئے تھا مگر ابھی اسکا 50 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا اور کتنے ویری ایشن آرڈر بھی لگ چکے ہیں ۔۔ اسی طرح بہت سے پراجیکٹس کئی سالوں سے خصارے کا شکار ہیں ۔۔ حکمران مہنگے پراجیکٹس کا پیسہ باہر بھیج رہے ہیں لوگ حکمرانوں سے پوچھیں کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔۔

12494839_1152745928116741_4108678368989714090_n

۔

پانامہ لیکس کو خفیہ دستاویزات کی اب تک سب سے بڑی لیک سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ جس میں گیارہ ملین سے زائد دستاویزات دنیا کے بہتر کے قریب موجودہ و سابق ارباب اختیار کی دولت کو چھپانے کی داستانوں کے ثبوت دیے ہوئے ہیں ۔۔انکے ثبوتوں کی بنیاد پر مزید تحقیق کی جائے اور احتساب کیا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو۔۔

12961494_1021459277940016_4322513100895756373_n

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on April 8, 2016, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: