پنجاب آپریشن (Punjab Operation)

12923322_1009867462427696_3170067943967947928_n.jpg

 

لاہور پارک حملے کے بعد فوجی قیادت کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 72 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔۔ پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی میں ملوث کسی شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی اثرو رسوخ برداشت کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پورے صوبے کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے، جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔ لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں حساس اداروں نے 5 آپریشنز کئے۔ اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ فیصل آباد میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 80 سے زائد افرادحراست میں لئے گئے۔ گوجرانوالہ سے 78 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی ماڈل ٹاو¿ن، کوتوالی، باغبانپورہ، نندی پورکے علاقوں میں کی گئی۔ سیالکوٹ سے بیس، کامونکی میں سات افراد پکڑے گئے۔ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ سے بھی کالعدم تنظیم کے کارندے کو حراست میں لے لیا گیا اس کے علاوہ جہلم، خانیوال، بھکر، ننکانہ، ملتان، شیخوپورہ اور مظفرگڑھ سے بھی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ گرفتار افراد کی اکثریت کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ان درندہ صفت دہشت گردوں کا ملک بھر سے صفایا کرنا لازمی ہے ۔۔ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کا ملک بھر میں صفایا کیا جا رہا ہے جس سے دہشت گردی کے واقعات میں کافی حد تک کمی آئی ہے ۔

12931010_1009861845761591_2318255826680490582_n.jpg

۔ پنجاب میں آپریشن ملکی حالات بہتر بنانے میں کافی حد تک مدد گار ہوگا ۔۔ کیونکہ دہشت گرد دوسرے علاقوں سے پنجاب میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پناہ حاصل کر رہے تھے ۔۔ اب یہاں سے بھی ان کے خاتمے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ پاک آرمی کا مثبت قدم ہے ہم عوام انکے ساتھ ہیں ۔۔ جب تک دہشت گردوں اور انکے مددگار کالی بھیڑوں کا صفایا نہیں کر دیا جاتا پاکستان
د ہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک حکمران دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے باہر نکل کر نہیں سوچیں گے،آج دائیں بازو کی حمایت حاصل کرنے کیلئے نہ صرف معصوم اور قیمتی جانوں کو قربان کیا جا رہا ہے بلکہ پارلیمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ کا تقدس بھی پامال ہورہا ہے، اور حکومت کی رٹ بھی چیلنج ہو رہی ہے ۔۔ پنجاب آپریشن میں رکاوٹیں ڈلانے کے لیے کچھ لوگوں نے ملاقاتیں کرنا شروع کرکے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔۔ جیسا کہ چوہدری نثار نے وزیرِاعظم سے خفیہ ملاقات کرکے یہ فیصلہ کیا کہ ۔۔ پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں رینجرز کو آپریشن کے محدود اختیارات تو دیے جا سکتے ہیں لیکن انہیں کرپشن کے خلا ف کارروائیوں کا اختیار نہیں ہو گا۔ آپریشن کے حوالے سے بہت سے کاموں میں فوج کو سویلین حکومت کی بھی ضرورت ہے۔ اگر سول اور ملٹری فاصلے بڑھ جائیں تو اس سے آپریشن کے نتائج پر بہت منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسلیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے بغیر سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرے اور سیاسی دباؤ کو بالاِطاق رکھ کر ملک و قوم کی حفاظت اور امن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب آپریشن کی راہ میں رکاوٹیں نہ پیدا کرے اور فوج اور سکیورٹی اداروں کو ملک کو امن کی طرف گامزن کرنے دے ۔۔ جب تک دہشت گردی جیسے ناسور کو ختم نہیں کیا جاتا پوری طرح امن قائم نہیں ہو سکتا ۔۔ پنجاب میں ملٹری آپریشن کی ضرورت تھی اور اسے بہت پہلے شروع ہو جانا چاہیے تھا اور اسے کسی بھی سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے۔ پنجاب میں پاک فوج و رینجرز کے آپریشنز کے دوران کئی مشتبہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود و اسلحہ برآمد کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی خدمت میں یہ عرض ہے کہ پنجاب میں چھپے یا پناہ حاصل کئے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں ۔۔ اور سیاست دانوں کی باتوں میں نا آئیں بلکہ اپنے ووٹ بینک یعنی پنجاب کے لوگوں کا اور پورے پاکستانیوں کا خیال کریں ۔۔ دہشت گردوں اور انکے آلہ کاروں کو پکڑ کرکیفرکردار تک پہنچائیں ۔۔

 

CfL0uxsWsAAg-wj

CfLyDTkWIAA7Z-x

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on April 7, 2016, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: