Modi in Pakistan ( مودی کا دورہ پاکستان )

CXE6L4tWwAAG219

.

مجھے یاد ہے ۔ تمہیں یاد ہو کہ نہ ہو ۔ جب جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورہ پر گئے تو لوگوں نے خاص کر بھارتی اور پاکستانی میڈیا نے دن رات ایک کر کے پاکستان اور اسکی افواج کے خلاف پراپیگینڈے کئے کہ راحیل شریف بغیر کسی دعوت کے امریکہ چلے گئے ۔۔ شاید آپ کو یاد آ گیا ہو ۔۔ کہ ہمارا میڈیا بھی اس سازش میں پیش پیش تھا ۔۔ خیر راحیل شریف تو ایک عظیم مقصد لے کر گئے تھے امریکہ یعنی افغنستان میں امن کی کوشش کے لیے اور ضرب عضب سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی روک تھام کے لیے ۔۔ مگر اب جب مودی سرکار بغیر کسی وجہ کے ، بغیر دعوت کے ، بن بلائے مہمان بنے تو اس میڈیا اور بھارت سرکار کے حامی ایجنٹ کہاں ہیں ؟ گمان تو یہ ہوتا ہے کہ اس وقت ان کے قلم سردیوں کی چھٹیاں منانے شاید بھارت گئے ہوئے ہیں زبانیں گنگ ہیں ، لہجوں میں قبرستان کی سی خاموشی ہے ۔۔ لیکن پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے ایسے تمام احسان فراموشوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں ۔۔ وہ ہی مودی سرکار پاکستان میں اپنے ناپاک قدم رکھنے سے پہلے افغنستان میں پاکستان کے خلاف ایک اشتعال انگیز تقریر فرما کر یہاں رائے وانڈ پدھارے ہیں اور پاکستانی لوگوں کی بے حسی اور لا پرواہی پر رونا آ رہا ہے کہ انھوں نے موذی سرکار کا بہت احسن انداز میں سواغت کیا اور دعوت پروٹوکول ایسے دیا جیسے موذی کشمیر پاکستان کو سونپنے پدھارے ہیں رائےونڈ کے دوارے ۔۔ جیسے لائن آف کنٹرول پر تو کبھی کچھ ہوا ہی نہیں ۔ کیا یہ وہ ہی شخص تھا جس نے کچھ دن پہلے پاکستان کو توڑنے کا اعتراف کیا تھا ؟؟ مودی نے دہشت گردی کا کوئی ذکر نہیں کیا کیونکہ انھیں پتہ ہے کہ سب انھیں کی تو سربراہی میں ہو رہی ہے ۔۔  جب سے پاکستان نے دنیا کو بھارت کے بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت دکھائے ہیں، تب سے بھارت مذاکرات کا ڈھونگ دنیا کو دکھا کر ڈرامے کررہا ہے ۔  افغان پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح اور اس دوران اپنے خطاب میں پاکستان کو دہشت گرد تیار کرنے کا مرکز قرار دیا،پھر اُسے سرحد پار دہشت گردی بند کرنے کا مشورہ دیا ۔۔ مگر رائے ونڈ پاکستان میں تھوڑا ہی ہے ؟؟ رائے ونڈ والی سرکار اور موذی سرکار صرف اپنے تجارتی تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں باقی انکو ملکی حالات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔۔ صرف راحیل شریف کو ہی احساس ہے کیونکہ انکے فوجی شہید ہو رہے ہیں ان کا ملک جل رہا ہے مگر سول شریف تو اپنے کاروبار میں مصروف ِعمل ہیں ۔۔ اور کوئی یہ بتائے گا کہ انڈین ٹائمز نیوز پیپر میں ہنی مون کا کیا چکر ہے ؟ نواز شریف کس کے ساتھ ہنی مون منا رہے ہیں ؟ یا رہے تھے ؟ موذی سرکار کے دورہ کو جو ڈرامائی رنگ دیا جا رہا ہے کیا وہ پہلے سے تہہ شدہ تو نہیں تھا کہ افغان میں بدکلامی اور پاکستان میں سلامی ؟ یہ کیا چکر ہے جناب ۔۔  کرکٹ پر بھی پاک بھارت ایشو چل رہا  ۔اور ۔ پاکستانی اداکاروں اور ادیبوں کی بھی عزت افرائی پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔۔ کشمیر تو رائے ونڈ سے شاید کچھ زیادہ ہی دور ہے ۔۔ افسوس کہ آج پاکستانی میڈیا کو تو سانپ سونگ گیا مودی کے بارے میں کوئی بلاگ یا کالم منظر عام پر نہیں آیا ۔۔ مودی کا مختصر دورہ بھی پاکستان پر بھاری ثابت ہوا ہے اور ان کے جانے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ خوف ی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے – کیا یہ کوڈ سارٹ یا ہارٹ سارٹ سے ڈر تو نہیں ۔۔ یا پھر کولڈ سٹارٹ یا ہارٹ سٹارٹ بیان سن کر امریکی اور دیگر ملکوں کا دباؤ تو نہیں مودی پر ؟؟ یا  کوئی اور خاص ذاتی مفاد ؟؟ ورنہ موذی سرکار صرف دونوں ملکوں کو حیران کرنے کے لیے تو نہیں پاکستان آئے نا ۔۔۔

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on December 26, 2015, in Uncategorized. Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: