Balochistan and Peace بلوچستان اور امن

This slideshow requires JavaScript.

 

امن انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے ۔۔ یہی وجہ کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار امن پر ہی ہوتا ہے ۔۔ امن کی موجودگی میں تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا ملتی ہے۔۔اور نئے نئے شہکاروں کی تخلیق ہوتی ہے ۔۔ اور ملک و قوم ترقی کی طرف بڑھتا ہے ۔۔ بڑی معذرت کے ساتھ کہ شاید یہ بات متشدد ذہن کے ساتھ جوان ہونے والے یا ملک دشمن عناصر کے کارندے نہ سمجھ سکیں گے ۔۔

 

11168120_399426843592008_7400229168860603980_n۔ 

 

اس سے پہلے کہ کچھ تحریر کروں بلوچستان کے بارے میں آپکو کچھ اسکا محلہ وقوع بتاتے ہوں کہ

بلوچستان رقبے میں پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے ، اس کا رقبہ 347190 مربع کلو میٹر ہے جو پاکستان کے کل رقبے کا43.6فیصد حصہ بنتا ہے ۔قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان محل وقوع میں اہم ترین صوبہ ہے اس کے شمال میں افغانستان، صوبہ خيبر پختون خواہ، جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں سندھ و پنجاب اور مغرب میں ایران واقع ہے ۔اس کا 832کلو میٹر سرحد ایران اور 1120کلو میٹر طویل سرحد افغانستان کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔ 760کلو میٹر طویل ساحلی پٹی بھی بلوچستان میں ہے۔ ۔ 

11866303_416078148593544_5171835605788368907_n  

بلوچستان بہت سے قدرتی وسائل کی دولت سے مالامال اورگوادر کی بندرگاہ اور بہت سے تاریخی مقامات اور وراثہ کا پر مشتعمل ہے ۔۔ اس لیئے خطے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ اور پڑوسی ممالک کے لیئے اقتصادی خطرہ ہے ۔۔ کیونکہ یہ نہ صرف ایشیائی ممالک بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے لیے تجارتی لحاظ سے ایک اہم بندرگاہ ہے ۔۔ ۔۔

1146442_394853214049371_2765834012378998358_n 

بلوچستان میں گزشتہ کئی سالوں سے آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔۔ اب تک سینکڑوں معصوم اور بے گناہ افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔۔ ہمیشہ سے وفاقی حکومت کی نا اہلی اور ناروا سلوک اور نامناسب انداز حکمرانی کی وجہ سے بلوچستان کے رہائشی حکومت سے ناراضگی اختیار کرنے لگے اور اپنے جائز حقوق سے محروم لوگ حکومت سے اھتجاج کرنے لگے جس کا فائدہ اٹھاکر غیر ملکیوں خاص طور پر بھارتی انتہاپنسد حکومتوں نے بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کو ورغلا کر عسکریت پسندی اور دہشت گردی کی طرف دھکیل دیا ۔۔۔  

بلوچستان میں دہشتگردی کا ذمہ دار اپنے حریف پڑوسی ملک انڈیا کو قرار دیا ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کے ماہرین بلوچستان کی بدامنی میں انڈیا کے ساتھ ساتھ افغانستان اور ایران کو بھی ملوث سمجھتے ہیں۔ انڈیا نے افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے بالاچ مری، حربیار مری اور براہمداغ بگٹی جیسے باغی سرداروں کو اپنے تربیتی مراکز میں مدد فراہم کرتا ہے

انڈیا تو خیر ہمیشہ سے پاکستان کو کسی نہ کسی طریقے سے نقصان پہنچانے کے چکر میں رہتا ہی ہے اسی طرح افغانستان بھی پاکستان سے ناراض ہے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر بہت لاگت آئی ہے اور گوادر بندرگاہ سے وہ بھی ختم ہونے کا امکان ہے ۔۔

India-Chabahar-gambit-5112015۔ 

پاکستان امن کی بات کرتا ہے، کیونکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ لیکن بھارت ایسی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر پا رہا اور اس کے وزیراعظم سمیت اس کی کابینہ کے وزرا غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کرکے ماحول کو گرم کر رہے ہیں، جو کسی بھی طرح بھارت اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔ 

 

12141772_914579348623175_5685624962069103780_n۔۔ 

بھارت کے نئے منتخب وزیراعظم نریندرا مودی پاکستان اور مسلم دشمنی میں اپنی شہرت رکھتے ہیں۔ صرف یہی ہی نہیں بلکہ ان کی پہچان یہ بھی ہے کہ وہ ایک ایسی جماعت کے ساتھ منسلک رہے، جسے اقوامِ متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔ یعنی تشدد اور انتہا پسندی مودی کے رگ و پے میں سمائی ہوئی ہے۔ 

12115736_433298646871494_9027194290875734474_n11222290_433298390204853_604137518749576434_n ۔

کچھ اہم گروہوں یا گروپوں کا ذکرکرنا بلوچستان کے حوالے سے لازمی ہے کہ یہ بھارت کی مدد سے ساری فصاد کی جڑ بنے ہوئے ہیں ۔۔۔

براہمداغ بگٹی سوئٹزرلینڈ سے بلوچ ریپبلیکن آرمی کو کنٹرول کرہا ہے اور اس کا گروپ گیس پائپ لائینز تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بم دھماکوں اور قتل عام کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔ بالاچ مری کے مارے جانے کے بعد حربیار مری لندن سے بیٹھ کربلوچستان میں بم دھماکے اور فورسز پر حملوں کے علاوہ پنجابی آبادگاروں کے اجتماعی قتل کی وارداتوں کا ہدایتکار قراردیا جاتا ہے۔ اسی طرح لشکر بلوچستان کی قیادت جاوید مینگل کر رہا ہے اور یہ بھی لندن سے ہی اس گروپ کی کمانڈ کررہاہے ان تین اہم گروہوں اور انکے سرگنا جو ذکر کیے ہیں  یہ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک ہیں اور اپنی پروپیگنڈہ ویڈیوز کے زریعے عام بلوچ نوجوانوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔ ان گروپوں کو انڈیا سے فنڈنگ کی مد میں کروڑوں روپے ملتے ہیں جبکہ بھتہ خوری اور تاوان کی رقم سے بھی یہ گروپ اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔

12141697_433095590225133_5966862386975987371_n 

مسلح افواج ِ پاکستان کا ملک کی خاطر عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ۔۔ ایف سی نے کنٹرول سمبھالا ۔۔ اور متعدد آپریشنز میں ملک دشمن عناصر اور بہت سا دھماکہ خیز مواد اپنے قبضہ میں لے کر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے وطن عزیز کو کامیابی اور امن کی راہ پر گامزن کیا ۔۔ 

11224418_434581653409860_2207600068834232729_n 

 ۔

12096384_433522303515795_1342975680682355974_n 

انہیں کامیاب آپریشنز کی وجہ سے علیحدگی کی بات کرنے والے باغی گروہوں نے اپنے ہتیار ڈال کر اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امن کی راہ کو قبول کرتے ہوئے مزید ملک کے خلاف کاروائیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف سی کی مدد سے حکومت نے بلوچستان میں ترقیاتی کام شروع کیئے ہوئے ہیں ۔۔ سی پی ای سی بغیر افواج پاکستان کے ممکن نہیں ۔۔یہ کہنا غیر مناسب نہ ہو گا کہ بلوچستان امن کی راہ پر گامزن ہے ۔۔

12079242_491722001004231_5348570466755631220_n 

.

12107049_432112773656748_1803431416116495140_n 
ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر قوم پرستوں کی جانب سے مسخ شدہ لاشوں کے تحفے اور جبری گمشدگی کے واقعات میں ملوث ہونے کے جو الزامات عائد کیے جاتے ہیں اس سے بھی بلوچ نوجوانوں کے پاکستان اور آرمی کے خلاف ذہن بنائے جاتے ہیں ۔ مگر یہ بات غلط ہے اور آرمی کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے کہ آرمی تو بلوچستان کے معصوم لوگوں کی خاطر جانیں قربان کر رہی ہے اور دہشت گرد کے خلاف کاروئی کر رہی ہے ۔۔. اس صورت ِحال کو بہتر بنانے کی ابھی کافی ضروت ہے ۔۔ تاکہ مزید نوجوانوں کو راہ راست سے بھٹکنے نہ دیا جائے ۔۔ حکومت کی کارکردگی میں کافی بہتری آئی جس سے حالات پر امن راہ کی طرف گامزن ہیں ۔عوام بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورعوام کی نظریں اس وقت افواج پاکستان اور حکومت پر لگی ہوئی ہیں ۔۔

 

11813356_409184832616209_4325448508510046898_n۔

11846539_415777561956936_2471735198613805148_n۔ 

بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ، سندھ ، اور پنجاب میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع ہیں ۔۔ اور امن کی راہ پر ملک گامزن ہے مگر اس حقیقت سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا کہ ملک افواج پاکستان کے آپریشنز کی وجہ سے ہی ان کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہا ہے ۔۔ میں اس کوشش اور کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔۔

.11822711_409185062616186_6686863831106420531_n11221351_409184935949532_200843948212455889_n11212788_409184332616259_4961638980400174659_n11218065_141880949493138_1088997155177393281_n

Advertisements

About Raja Muneeb

Raja Muneeb ur Rehman Qamar ( Raja Muneeb - راجہ منیب ) born in Rawalpindi ( Punjab - Pakistan ). Born 7 March 1991 (1991-03-07) Rawalpindi, Punjab, Pakistan . Blogger , writer , Columnist and Media Activist & Analyst . https://www.facebook.com/iamRajaMuneeb RajaMuneebBlogger.wordpress.com , Twitter : https://twitter.com/iamRajaMuneeb http://about.me/rajamuneeb dailymotion : http://www.dailymotion.com/rajamuneeb myspace : https://myspace.com/1rajamuneeb google plus : https://plus.google.com/113474032656188645427/posts gulzar tv : http://www.gulzar.tv/about-us.php

Posted on October 21, 2015, in baloch, Balochistan, india, kashmir, media, network, news, Pak Army, pakistan, social, terrorism and tagged , , , , , , , , , , . Bookmark the permalink. Leave a comment.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: